ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گنپتی معاملہ پر بی جے پی گورنر سے رجوع

گنپتی معاملہ پر بی جے پی گورنر سے رجوع

Tue, 19 Jul 2016 10:31:48  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو18؍جولائی(ایس او نیوز) ڈی وائی ایس پی گنپتی کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کرانے سے ریاستی حکومت کے انکار پر برہم ریاستی بی جے پی قائدین نے آج گورنر سے ملاقات کی۔ بی جے پی نے گورنر پر اس بات کیلئے دباؤ ڈالا کہ ریاستی حکومت کو یہ سخت ہدایت دی جائے کہ ڈی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملے کی ہر حال میں سی بی آئی جانچ کروائے۔ ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا نے گورنر سے اس معاملے میں حکومت کے خلاف شکایت کی۔ بی جے پی کے دیگر اراکین اسمبلی بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔ آج لیجسلیچر کی کارروائیوں کو ملتوی کئے جانے کے بعد بی جے پی کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ گنپتی کی خود کشی کے سلسلے میں ریاستی وزیر کے جے جارج کو برطرف کیا جائے اور اس معاملے کی جانچ کے سلسلے میں حکومت کو واضح ہدایت دی جائے۔ گورنر کو بتایا گیا کہ اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ایوان میں دن رات کے دھرنے کا بھی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔اس معاملے پر حالانکہ ریاست گیر بحث چھڑ چکی ہے، لیکن حکومت اپنے موقف سے ہٹنے آمادہ نہیں ہے۔ 


Share: